فیصل آباد :فائرنگ سے بچہ جاں بحق، گارڈ گرفتار

September 04, 2017

فیصل آبادمیں شاپنگ سینٹر کے گارڈ کی فائرنگ سے 12 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا، سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے سرگودھا روڑ پر شاپنگ مال میں پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بچے پتنگ لوٹتے لوٹتے شاپنگ سینٹر میں داخل ہوگئے جس پر سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے 12 سال کا ثقلین جاں بحق ہوگیا جبکہ سیکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے کارروائی کرکے گارڈ کوگرفتار کرلیا، ثقلین دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا،بچے کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف ملنے کی امید نہیں ہے ۔