ورلڈ الیون کے ساتھ سیریز جیتنا چاہتے ہیں، مکی آرتھر

September 10, 2017

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کے ساتھ سیریز جیتنا چاہتے ہیں، ہمارا فوکس 2019 کا ورلڈ کپ ہے۔

مکی آرتھرنے کہا کہ ہم اس سیریز کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں،سیریز کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوںنے کہا کہ امید ہے سیریز سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے۔