ابوظہبی ترقی کے حوالے سے’ دنیا کا بہترین شہر‘ قرار

September 12, 2017

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی نے سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے حوالے سے’’ دنیاکا بہترین شہر‘‘ ہونے کا ایوارڈ جیت لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ’’ٹام ٹام نامی ہالینڈ کی کمپنی کے ’’سالانہ گلوبل ٹریفک انڈیکس ‘‘کے تحت ابوظہبی کو2016میں ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے حوالے سے ’’دنیاکابہترین شہر ‘‘ قرار دیاگیا ہے۔

مذکورہ کمپنی دنیا بھر کے 48ممالک کے 390شہروں کے جی پی ایس سسٹم ،ٹریفک میپس اور نیوی گیشن سسٹم کی پروڈکشن میں مہارت رکھتی ہے۔

اس سلسلے میں اماراتی حکام کا فخریہ کہنا تھا کہ ’’مذکورہ کامیابی امارات کی سڑکوں کے جدید نیٹ ورک اور مضبوط انفرااسٹرکچر کے نتیجے میں ملی ہے‘‘۔