فلم سیٹ پر دو گھنٹے پہلے پہنچ جاتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

May 26, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے جانے مانے ہدایتکار، فلمساز، پروڈیوسر اور میوزک کمپوزر سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ فلم سیٹ پر غصے کا اظہار کرنے میں کوئی قباحت نہیں، میں فلم سیٹ پر مقرر وقت سے بھی دو گھنٹے پہلے پہنچ جاتا ہوں۔

سنجے لیلا بھنسالی کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ سیٹ پر اداکاروں کو ڈانٹ بھی دیتے ہیں جبکہ رنبیر کپور تو یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ سنجے لیلا سیٹ پر انکی پٹائی لگایا کرتے تھے۔

تاہم اپنے ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز اس بات کا دفاع کرتے ہوئے نظر آئے اور کہا کہ میں سب کچھ دیتا ہوں تو پھر آپکو بھی مجھے سب کچھ دینا ہوگا اور باریکیوں کو سمجھنا ہوگا۔

سیٹ پر اپنی ٹیم پر برہمی کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے 61 سالہ بھنسالی نے کہا کہ جب وہ ممبئی کے فلم سٹی پہنچتے ہیں تو ان میں ایک غلبے پر مبنی سوچ اور جنون پیدا ہوجاتا ہے۔

سخت مزاج اور ٹاسک ماسٹر کی شہرت رکھنے والے بھنسالی کا کہنا تھا کی فلم سٹیمیں وہ خود بھی وقت سے ایک دو گھنٹے پہلے پہنچنے کے ساتھ بہت محنت بھی کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انکے ساتھ کام کرنے والے بھی ایسا ہی کریں۔

انکا کہنا تھا کہ میں لمبے ٹیک اور شوٹس لیتا ہوں جس سے ٹیم کے لوگ پریشان ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ انہوں نے حال ہی میں نیٹ فلیکس پر اپنا اسٹریمنگ ڈیبیو کرتے ہوئے سیریز ہیرا منڈی ریلیز کی جسے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔