برطانیہ میں داؤد ابراہیم کے اثاثے منجمد

September 13, 2017

برطانوی حکومت نے بھارت کو 1993کے ممبئی حملے کے مقدمے میںمطلوب انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے اثاثے منجمد کردیئے ہیں۔

بھارت نے 2015 میں داؤد ابراہیم سےمتعلق ڈوزیئر(تفصلی دستاویزات) حکومت برطانیہ کے حوالے کیا تھا، برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے داؤد ابراہیم کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اپنے ملک میں موجود ممبئی کے انڈر ورلڈ ڈان کے اثاثے منجمد کردیئے ہیں۔

ان اثاثو ں میں مختلف ہوٹل ،مکانات سمیت دیگر جائیدادیں شامل ہیں،برطانوی حکام پراپرٹی کی مالی تفصیلات کی تفتیش بھی کرینگے ۔