فلم ’کیپ واچنگ‘ کا نیا ٹریلر جاری

September 14, 2017

خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے ہالی ووڈ تھرلر فلم کیپ واچنگ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

سیان کارٹر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جو گھر میں اچانک داخل ہونے والی ایک مصیبت کی وجہ سے مشکلات میں گِھر جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں بیلا تھورن،ایون گرفڈ،نتالے مارٹینز،چینڈلر رگز اور میتھیو ولگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔نکولس چارٹیئر کی پروڈیوس کردہ یہ خوفناک مناظر سے بھرپور فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔