واشنگٹن کے اسکول میں فائرنگ،طالب علم ہلاک

September 14, 2017

امریکی ریاست واشنگٹن کے علاقے اسپوکین کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں فری مین ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا جب کہ واقعے میں متعدد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق اسکول میں فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے کے دیگر اسکولوں کو احتیاطاً بند کردیا گیا ۔