پاکستان کو دہشتگردی کے یونٹس بند کرنے ہونگے،بھارت

September 18, 2017

اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب نے پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی دہشتگردی کا چہرہ رہا ہے، پاکستان کو دہشتگردی کے یونٹس بند کرنے ہونگے۔

جینوا اجلاس میں بھارتی مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے تسلیم کیا ہے کہ عالمی دہشتگرد تنظیمیں پاکستان میں سرگرم ہیں، پاکستان کو ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔

جموں کشمیر میں سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی کے ثبوت پاکستان کو دے دیے ہیں، ان پر کام کرنے کے بجائے پاکستان توجہ ہٹانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، پاکستان کو اپنے ملک میں ہونے والی مبینہ انسانی خلاف ورزیوں پر کام کرنا چاہیے۔