نکول کڈ مین نے پہلی بار ایمی ایوارڈ حاصل کرلیا

September 19, 2017

آسکر ایوارڈ یافتہ نکول کڈ مین ’ بگ لٹل لائیز‘ میں اپنے کردار کے لیے لمیٹڈ سیریز میں بہترین اداکارہ کے لیے پہلی بار ایمی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔انہوں نے گھریلو تشدد کو پیچیدہ اور پرفریب بیماری کہا۔

فلم میں نکول کڈمین نے سیلیسٹ کا کردار ادا کیا جو ایک بیوی اور ماں ہوتی ہےاور اپنے شوہر پیری کے ہاتھوں گھریلو تشدد کا نشانہ بنتی ہے۔ شوہر کا کردار الیگزنڈر اسکارسگارڈ نے ادا کیا جنہوں نے 17 ستمبر کو ایمی ایوارڈ جیتا۔

سرخ لباس میں ملبوس نکول کڈمین نہایت حسین نظر آرہی تھیں۔انہوں نے اپنی تشکراتی تقریر میں اپنے شہور کیتھ اربن اور اپنی بیٹی کا انے کے کیریئر میں ساتھ دینے کا شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ بعض اوقات جب اداکاری کررہے ہوتے ہیں تو آپ کے پاس ایک بڑا پیغام دینے کا موقع ہوتا ہے،ہم نے گھریلو تشدد پر روشنی دالی، یہ ایک پیچیدہ اور پرفریب بیماری ہے، یہ ہمارے علم سے زیادہ پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شرمندگی اور رازدادری سے بھرا ہوا ہے اور جس طرح آپ نے مجھے یہ ایوارڈ دے کر میری صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے،اس سے اس مسئلے پر مزید روشنی پڑی ہے۔

’بگ لٹل لائیز‘ کو مجموعی طور پر ایمی ایوارڈز کی 16 کیٹگریز میں نامزد کیا گیا تھاجس میں سے اس نے8ایوارڈ جیتے جس میں شاندار لمیٹڈ سیریز، نکول کڈ مین اور ریز ودرسپون، جنہوں نے ایگزیکٹو پرڈیوسرز کے طور پر سیریز کے لیے کام کیا۔

نکول کڈ مین نے ایوارڈ ہاتھ میں تھامنے کے بعدکہا کہ ریز میں یہ ایوارڈ تمھارے ساتھ شیئر کرتی ہوں کیونکہ تمھارے بغیر میں یہاں کھڑی نہیں ہوسکتی تھی۔