امریکی فوج کے لیے700ارب ڈالرمختص کرنےکا بل منظور

September 19, 2017

امریکی سینیٹ نےفوجی بجٹ کے لیے7سوارب ڈالرمختص کرنےکاپالیسی بل منظورکرلیا۔ بجٹ کے لیےمختص رقم افغانستان اورعراق میں سالانہ فوجی اخراجات سےبھی زیادہ ہے۔

اضافی بجٹ کےذریعےمیزائل ڈیفنس پروگرام کادائرہ وسیع کیاجاسکےگا، بجٹ کی مددسےاضافی فوجی اڈےبند کرنےکی ضرورت نہیں رہےگی۔

12سو سے زائد صفحات پر مشتمل بل میں فوجی تنخواہوں میں 2اعشاریہ ایک فیصد اضافہ اور شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربات کے بعدمیزائل دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے 8اعشاریہ 5ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

بل میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں قائم کیسپرسکی لیب کی مصنوعات کے فیڈرل گورنمنٹ میں استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

فوج کےلیےانتہائی غیرمعمولی رقم رکھےجانےسےعالمی حلقےسوال کررہے ہیں کہ امریکانیامحاذجنگ کھولےگایاہتھیاروں کی دوڑنئی حدعبورکرلےگی؟