نوجوان کی اونچے پہاڑ سے کودتے ہوئے واٹر سلائیڈنگ

September 19, 2017

یوں تو دنیا میں ایڈونچر کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن ان میں بعض افراد ایسے بھی ہیں جو کچھ منفرد کر دکھانے کی لگن اور اپنے شوق کی تکمیل کیلئے ایسے اسٹنٹ پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس سر پھرے کو ہی دیکھ لیں جو کئی فٹ اونچے پہاڑ سے کودتے ہوئے واٹر سلائیڈنگ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

کرتب بازی کے شوقین نوجوان ناروے میں قائم پہاڑ سے چھلانگ لگاتے ہوئے سلائیڈ پر پہنچا پھر سلائیڈنگ کرتے ہوئے نہر میں کود پڑا اور سوئمنگ کرتے ہوئے اپنے اس اسٹنٹ کو خوب انجوائے کیا ۔