کراچی ایئر پورٹ پر چھاپہ، کچھوئوں کا گوشت برآمد

September 20, 2017

سندھ وائلڈ لائف نے کراچی ایئر پورٹ پر چھاپہ مار کر نایاب نسل کے کچھوئوں کا 16 کلو خشک گوشت (جھالر) برآمد کرلیا ہے، جسے پاکستان پوسٹ کے ذریعہ ہانگ کانگ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

ذرائع کے مطابق سندھ وائلڈ لائف نے منگل کو کراچی ایئر پورٹ پر چھاپہ مار کرکچھوئوں کا خشک گوشت برآمد کرلیا۔

انسپکٹر وائلڈ لائف مختیار سومرو کے مطابق برآمد کیا جانے والا گوشت چترا انڈی نسل کے کچھوئوں کا ہےجو پاکستان میں نایاب ہیں اس لئےاس کے شکار پر پابندی ہے۔

وائلڈ لائف کے آفیسر عدنان نے بتایا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ کچھوئوں کا جھالر جنسی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔