گروگرمیت ہریانہ کی جیل میں سبزیاں اگائے گا

September 20, 2017

بھارتی جیل میں قیدزیادتی کے مجرم ہندوؤں کے روحانی پیشوا گرو گرمیت کو نیا ٹاسک مل گیا، گرو گرمیت ہریانہ کی جیل میں20 روپے دیہاڑی پرسبزیاں اگائے گا۔

جیل سے باہر عالیشان طرز زندگی گزارنے والا گرو گرمیت جیل کے اندر اپنے ہاتھوں سے کام کرے گا۔

جیل حکام کے مطابق گرو گرمیت کو اس کی بیرک کے باہر خالی اراضی پر سبزیاں اگانے کا ٹاسک دیا گیا ہےجس کیلئے اسے 20 روپے دیہاڑی بھی دی جائے گی۔

جیل انتظامیہ کے مطابق گرمیت سنگھ کو عام قیدیوں کی طرح رکھا گیا ہے۔ڈی جی جیل نے انہیں خصوصی سہولیات فراہم کرنے سے بھی انکار کیا ہے۔

گرمیت سنگھ کو گزشتہ ماہ جنسی زیادتی کے دو جرائم میں20 سال کی سزا سنائی گئی تھی ۔عدالتی حکم پر گرو کے ڈیرے کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا گیا تھا۔