تین منٹ میں1کلو سے زائدناشپاتی کھانے والا فاتح قرار

September 20, 2017

چین میں پیٹو افراد کے درمیان ناشپاتی کھانے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کھانا کھانے کے شوقین مردوں نے بھرپور شرکت کی اور تیز ترین رفتار سے زیادہ سے زیادہ ناشپاتی کھانے کی بھرپور کوشش کی۔

چین سے تعلق رکھنے والے 2سو سے زائد پیٹو افراد نے حصہ لیا اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں جلدی جلدی سب سے زیادناشپاتی ہڑپ کرتے نظر آئے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس مقابلے میں جہاں کچھ لوگ بمشکل چندناشپاتی کھا پائے وہیں چین کے ایک پیٹو شخص نے تین منٹ میں1.7کلو ناشپاتی کھاکر یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا ۔