پی سی بی انٹر ریجن انڈر19کرکٹ

September 21, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی انٹر ریجن انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے رائونڈ کے تیسرے دن نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں فاٹا نے حیدرآباد کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پشاور نے راولپنڈی کو سات وکٹ سے ہرادیا۔ ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں کوئٹہ ریجن نے ایبٹ آباد کے خلاف 8 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں فیصل آباد نے لاڑکانہ کو 134 رنز سے زیر کیا ۔ ایل سی سی اے گراونڈ لاہور میں لاہور بلیوز نے بہاولپور کے خلاف اننگز اور 26 رنز سے میچ جیت لیا۔