سعودی عرب میں انٹرنیٹ کالز پر پابندی ختم

September 21, 2017

ریاض (جنگ نیوز) سعودیعرب میں انٹرنيٹ کے ذريعےٹيلی فون کالز پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔ سعودی عرب کے ٹيلی کام ريگوليٹر سی آئی ٹی سی کے ترجمان عبدل ابو حميد نے بتايا کہ واٹس ايپ، فيس بک اور اسکائپ جيسے پيلٹ فارمز پر کال کرنے کی سہولت گزشتہ رات مقامی وقت کے مطابق 12 بجے سے دستياب ہو گی۔ اس پيش رفت سے کئی بڑے سعودی ٹيلی کام آپريٹرز متاثر ہو سکتے ہيں۔ رياض حکومت ٹيلی کام کے شعبے ميں اصلاحات پر کافی عرصے سے بحث ميں مصروف تھی۔