چین کے چڑیا گھر میں ننھے لائیگر کی آمدنے رونقیں بڑھا دیں

September 21, 2017

ننھے بچے چاہے انسان کے ہوں یا جانور کے جلد سب کی توجہ کا محور بن جاتے ہیں لیکن یہ ویسے ہی بہت خاص ہیں۔

چین کے ایک چڑیا گھر میں دو انوکھے لائیگرز نے جنم لیا ہے جو آدھے شیر اور آدھے چیتے دکھتا ہے۔

ننھے لائیگرزکی ماں کا تعلق چیتے کی نسل سے ہے جبکہ باپ شیر کی نسل سے تعلق رکھتاہے۔ چڑیا گھر کے منتظمین کاکہنا ہے کہ لائیگر مکمل طور پر صحتمند ہے جبکہ انہوں نے امکان ظاہر کیاہے کہ اس کی نسل کومناسب دیکھ بھال کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے۔