انتخابات کالعدم قرار دیکرسپریم کورٹ نے بغاوت کی، صدرکینیا

September 22, 2017

نیروبی(رائٹرز)کینیا کے صدر اہورو کینیاٹا نے کہا ہے کہ ملکی سپریم کورٹ کی طرف سے حالیہ انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دینا دراصل عوام کی امنگوں کے خلاف بغاوت ہے، سپریم کورٹ میں موجود 4افراد نے مذکورہ فیصلہ دیکر کینیا میں بغاوت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ایک نشریاتی پروگرام میں اپنےحامیوں سے مخاطب ہوکر انہوں نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں موجود 4افراد نے بغاوت کی، یہ فیصلہ عوام کی امنگوں کے خلاف ہے۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب الیکشن کمیشن نے نئے انتخابات کو 26اکتوبر تک موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔