نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں کشمیری قیدیوں پر حملہ،متعدد زخمی

September 22, 2017

سری نگر(جنگ نیوز) نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں کشمیری قیدیوں پر حملہ کرکے کئی قیدیوں کو زخمی کر دیا گیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر کی آزادی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ ڈاکٹر محمد عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک نے دہلی کے تہاڑ جیل میں بلاک نمبر 3میں جیل انتظامیہ کی طرف سے نہتے قیدیوں کو مختلف حیلے بہانے تراش کر اندھا دھند لاٹھی چارج کئے جانے پر اپنی گہری تشویش کیا ہے۔ حریت رہنمائوں نے قیدیوں سے ملاقات کیلئے گئے قریبی رشتہ داروں کے حوالے سے قیدیوں کے ساتھ ظلم وتشدد کی تفصیلات بتائیں۔