میانمار میں مسلمانوں پر مظالم پر عالم اسلام تماشائی بنا ہو اہے:شیخ جمشید حیات

September 22, 2017

ملتا ن(سٹا ف رپو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں منیر احمد بودلہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی جمہوری، انقلابی اور منظم جماعت ہے ، جے آئی یوتھ کے انٹرا پارٹی الیکشن کرواکر جماعت اسلامی نے ایک اور نظیر قائم کی ہے،ملک سے کرپشن کے خاتمے اور اسلامی انقلاب کیلئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، ا ن خیا لات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جے آئی یوتھ کے انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیاب ہونے والے عہدیداران اور جے آئی یوتھ کے ضلعی عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سےخطاب کرتے ہوئےشیخ جمشید حیات نے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کے ساتھ جو وحشیانہ سلوک ہو رہا ہے اس سے وحشت وبربریت جیسے الفاظ شرما گئے ہیں مگر افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ پورا عالم اسلام خاموش تماشائی بنا ہو اہے ،ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے رضا کار بنگلہ دیش میں برما کے مظلوم مسلمانوں کے کیمپوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، چودھری ابوسفیان سنگھیڑا اور عمران گورایہ نےکہا کہ نوجوان ملک وقوم کا مستقبل ہیں۔