یوٹاہ ، سالانہ کامک کون کا انعقاد

September 22, 2017

یوٹاہ کے شہر سالٹ لیک میں سالانہ کامک کون کا رنگا رنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد فلمی کرداروں کے دلچسپ روپ دھارے شرکت کے لئے پہنچ گئے۔

تین روز تک جاری رہنے والے اس کامک کنونشن میں شریک افراد نے سپر ہیروزاورسائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کرداروں کے روپ میں دکھائی دئیے جن کی پسندیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس میلے میں ایسی کئی فلموں کے ٹیزر ٹریلرز،گیمز ،ایڈیشنز اور کھلونے بھی پیش کئے گئے۔

جادوئی اور سائنسی فلموں کے مو ضو ع پر ہو نے والے اس کنو نشن میں کوئی سپر ہیرو بنا نظر آیا تو کوئی خود کو اسپائیڈر مین سمجھ رہا تھاجبکہ کسی نے سائنس فکشن فلموں کے مختلف عجیب وغریب لبا س پہن رکھے ہیں۔

تین روز تک جاری رہنے والے اس کامک کنونشن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے ۔