میزان بینک کیلئے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ

September 23, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میزان بینک نے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ بینک کو یہ ایوارڈ دوسری پاکستان بینکنگ ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا۔ میزان بینک نے مسلسل دوسرے سال پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔