شرارتی ہاتھی نے سیلفی لیتی خاتون پر حملہ کرڈالا

September 23, 2017

دور جدید میں جہاں ہر عمر کے افراد کے لئے اپنے اسمارٹ فون سے سیلفی لینا ایک دلچسپ اور پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے وہیں جانور بھی اس شوق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے نظر آتے ہیں لیکن لگتا ہے اس ہاتھی کو سیلفی لینا کچھ زیادہ پسند نہیں۔

امریکاکے چڑیا گھر میں سیر کو آئی خاتون سیاح کو ہاتھی کے ساتھ سیلفی لینے کا شوق چڑھا تو خاتون ہاتھی کے قریب چلی گئیں اور سیلفی لینے کی کوشش کرنے لگیں لیکن شرارتی ہاتھی کو سیلفی لینا پسند نہ آیا تو خاتون کے چہرے پر اپنی سونڈھ سے حملہ کرڈالا۔

ہاتھی کی دلچسپ شرارت سے بھرپور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔