ورلڈ فارمیسی ڈے پرآج آرٹس کونسل سیمینار ہوگا

September 25, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ فارمیسی ڈے کے موقع پرآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئرکمیٹی اورپاکستان فارمیسی گریجویٹس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام 25ستمبر دوپہر 12بجے سیمینار منعقد کیا جارہا ہے جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو اور سینیٹر عبدالحسیب خان ہوں گے جبکہ سیمینار میں ماہر و معروف ڈاکٹر ز فارمیسی کے مختلف موضوعات پر مضامین پڑھیں گے۔بعد ازاں اسی حوالے سے دوپہر 3بجے آ رٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک واک بھی کی جائے گی۔