یوکرین میں خطرناک حادثہ

September 25, 2017

موبائل فون اور سوشل میڈیا کا بخار آج کل ہر ایک کے سر پر سوار ہے جسکی وجہ سے لوگ نہ صرف خود کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں بلکہ بعض اوقات اپنی زندگی تک داؤ پر لگا دیتے ہیں ۔

یوکرین میں موبائل فون کے اسی بخار کے سبب ایک خطرناک حادثہ یوکرین میں دیکھنے کو ملا جب ایک خاتون تیز رفتار ٹرام کی زد میں آجانے کے باوجود زندہ بچ گئی۔

یہ خوفناک حادثہ یوکرین میں پیش آیا جب ایک خاتون ٹریک پار کرتے ہوئے موبائل فون میں مصروف تھی کہ سامنے سے آتی ٹرام نے زوردار ٹکر ماری اور ٹرام کے نیچے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ کاتون کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا جو ٹریک پار کرتے ہوئے موبائل استعمال کرنے میں مصروف تھی جس کی وجہ سے سامنے سے آتی ٹرام کا اندازہ نہ کر سکی اورر اُسکی زد میں آگئی جبکہ اس حادثے میں خاتون زندہ تو بچ گئیں تاہم ٹرام کے نیچے آنے کی وجہ سے اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوگئی۔