ترکی اورروس کے صدور جمعرات کو انقرہ میں ملاقات کرینگے

September 25, 2017

روس کے صدر پیوٹن اور ترکی کے صدر طیب اردوان جمعرات اٹھائیس ستمبر کو ترک دارالحکومت انقرہ میں ملاقات کرینگے۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور ترک صدراردوان کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، دونوں صدور نے ملاقات پر رضامندی ظاہر کی ہے،اور دونوں رہنما انقرہ میں اٹھائیس ستمبر کو ملاقات کرینگے۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران شام کے مسئلے پر تعاون اور عراق میں کردستان ریفرنڈم سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔