چین کے ریسرچ سینٹر میں4 ننھے پانڈوں کو عوام کے سامنے پیش

September 25, 2017

ننھے منے بچوں کی دلچسپ ادائیں دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنا لیتی ہیں اورچین کے ایک ریسرچ سینٹر میں بھی آج کل ننھے مہمانوں نے سب کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔

چین کے صوبے شانسی میں واقع ایک ریسرچ سینٹر میں4ننھے پانڈوں کو پہلی بارعوام کے سامنے پیش کر دیاگیا ہے ۔

یہ ننھے پانڈے مکمل طور پر صحت مند ہیں جن کی دیکھ بھال میں چڑیا گھر انتظامیہ ہر وقت مصروف نظر آتی ہے۔ان میں سے تین پانڈے 3ماہ قبل جبکہ ایک پانڈا گذشتہ ماہ پیدا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ان ننھے پانڈوں کو نام دینے کیلئے انتظامیہ نے عوام سے تجاویز مانگی ہیں جبکہ تین پانڈے گود لینے کیلئے بھی دستیاب ہیں۔