برسلز میں ڈرون ریس چمپئن شپ کا انعقاد

September 26, 2017

بیلجئیم کے دارلحکومت برسلز میں ڈرون ریس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی ڈرون پائلٹس اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق ان مقابلوں میں درجنوں ڈرون پائلٹس نے شرکت کی جہاں رات کے وقت ہونے والے ان مقابلوں میں پائلٹس نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے اور ڈرون کے راستے آنے والی تمام رکاوٹوں کو مہارت سے عبور کیا ۔

واضح رہے دو دن تک جاری رہنے والی یہ ریس گیری کینٹ نامی نوجوان نے جیت لی جسے ٹرافی کے ساتھ انعام سے بھی نوازا گیا۔