بی کام پرائیوٹ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

September 26, 2017

جامعہ کراچی نےبی کام سال اول پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 6اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔

ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بی کام سال اول پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 06 اکتوبر 2017 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

امیدوار طلبہ اپنے امتحانی فارم 4600 روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک کائونٹر ز پر جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ صرف وہ طلبہ جو 2016 ء کی رجسٹریشن کے حامل ہیں امتحانی فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔