ووگ میگزین کے 10سال مکمل ہونے، ایوارڈ تقریب کا انعقاد

September 26, 2017

بھارتی ووگ میگزین نے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو اس دہائی کی سب سے بااثر شخصیت قرار دے دیاجبکہ بالی ووڈ کے کنگ خان بہترین انٹرٹینر کا ایوارڈ لے اڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ووگ میگزین کی جانب سے 10سال مکمل ہونے پر شاندار ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بالی ووڈ کے کئی فنکاروں نے شرکت کی اور اس تقریب کو چار چاند لگادئیے۔

تقریب میں بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور، ایشوریہ رائے، شاہ رخ خان، گوری خان سمیت کئی معروف فنکار اور اداکار شامل تھے۔

اس موقع پر بالی ووڈ ایشوریہ رائے بچن کو اس دہائی کی سب سے بااثر شخصیت جبکہ اداکار شاہ رخ خان کو دہائی کے بہترین انٹرٹینر کا ایوارڈ دیا گیا۔

تقریب میں سونم کپور کو بہترین فیشن آئیکون کے ایوارڈ سے نوازا گیاجبکہ دوسری جانب انوشکا شرما گیم چینجر کا ایوارڈ لے اڑیں۔