بھارت: بنگلورو میں سیلفی نے نوجوان کی جان لے لی

September 26, 2017

خطرناک سیلفیاں لینے کے شوق نے ایک اور جان لے لی،بھارتی شہر بنگلورو میں لڑکا ڈوب گیا، بے خبر دوست سیلفی بناتے رہے۔

بھارتی شہر بنگلورو میں لڑکا تالاب میں ڈوب گیا،جبکہ اس کے بے خبر دوست سیلفیاں ہی بناتے رہ گئے۔

سیلفیاں بناتے لڑکوں کو پیچھے ڈوبتے ہوئے اپنے دوست کی آخری تصویر کا بھی بعد میں پتا چلا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چار سال کے دوران خطرناک سیلفی لینے کا شوق اب تک دو سو کے قریب افراد کی جانیں لے چکا ہے۔