حجاب نہ پہنے پر ایرانی شطرنج کھلاڑی امریکی ٹیم کا حصہ بن گئی

October 06, 2017

حجاب نہ پہنے پر ایران نے خاتون شطرنج کھلاڑی پر پابندی لگائی جس کے بعد وہ امریکی شطرنج ٹیم کا حصہ بن گئی۔

ایران کی شطرنج کھلاڑی دورسا درخشانی نے فروری میں جبرالٹر میں ایک ٹورنامنٹ کے دوران حجاب پہننے سے انکارکیا اور یہ انکار دورسا کو اتنا بھاری پڑا تھا کہ ایران کی فیڈریشن نے ان پر پابندی عائد کردی ۔

پابندی لگنے کے بعد 19سالہ کھلاڑی ایران چھوڑ کر امریکا چلی گئی اور وہاں کی ایک یونی ورسٹی میںداخلہ لے لیا اور یونی ورسٹی شطرنج ٹیم کا حصہ بھی بن گئی۔

امریکا کی نیشنل چیس گورننگ باڈی کی جانب سے کھلاڑیوں کی درجہ بندیاں جاری کی گئی جس کے بعد اب دورسا درخشانی باقائدہ طور پر امریکا کی جانب سے شطرنج کے عالمی مقابلوں میں امریکا کی نمائندگی کریں گی ۔