قومی ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے ڈھاکا روانہ

October 08, 2017

پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے کراچی سے ڈھاکا روانہ ہوگئی۔ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ قوم ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا کرے۔

روانگی سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن ہاسٹل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ہیڈ کوچ فرحت کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 18 کھلاڑی شامل ہیں ، وہ پر امید ہیں کہ ٹیم ایشا کپ جیت کر لائے گی۔

ٹیم کے کپتان محمد عرفان کا کہنا تھا کہ قوم، ہاکی ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا کرے،گزشتہ ایونٹ کی غلطیوں پر قابو پایا ہے، ایشیا کپ میں بھارت کے ساتھ تیسرا میچ ہے۔

ائیر پورٹ روانگی کے وقت ٹیم جیت کے لئے پر اعتماد اور پرجوش دکھائی دے رہی تھی۔