ورلڈ کرکٹ لیگ، ہانگ کانگ ،نیپال میچ کل کھیلا جائے گا

October 12, 2017

آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ کا 47 واں میچ کل( جمعہ) کو ہانگ کانگ اور نیپال کے درمیان مشن روڈ گراؤنڈ، منگ کاک، ہانگ کانگ میں کھیلا جائے گا۔

ہانگ کانگ کی ٹیم دس میچ کھیل کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور نیپال دس میچ کھیل کر 8 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔