پشاور: صفائی کے ناقص انتظامات پر 3 دودھ فروش گرفتار

October 13, 2017

پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے صفائی کے ناقص انتظامات پر 3 دودھ فروشوں کوگرفتارکرلیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی موٹروے ٹول پلازہ پشاور پر کی گئی، جس دوران مختلف مقامات سےدودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو چیک کیاگیا۔

دودھ کے برتن صاف نہ ہونے اور گندگی کی موجودگی پر 3 افراد کوگرفتارکیاگیا۔

ملک ٹیسٹنگ لیب کی مدد سے دودھ کے معیار کو بھی چیک کیاگیا تاہم دودھ کا معیار ٹھیک پایاگیا۔