بھارت ، اسکول کے طالب علم بیک وقت دو ہاتھوں سے لکھنے کے ماہر

October 13, 2017

دنیا بھر میں کئی ایسے ماہر لوگ موجود ہیں جو اپنے نت نئے انداز اور شاندار کارناموں سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں لیکن ان طالب علموں کے تو کیا ہی کہنے جو بیک وقت دو ہاتھوں سے لکھنے میں اپنی مثال آپ ہیں۔

بھارتی ریاست کرناٹاکاکے ایک اسکو ل میں تمام طالب علم بیک وقت دو ہاتھوں سے لکھنے میں کمال مہارت رکھتے ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

واضح رہے ایسے لوگ ایمبی ڈیکسٹرس کہلاتے ہیں جو بیک وقت دونوں ہاتھوں سے تحریر لکھنے یا تصویر بنانے کا کام کرسکتے ہیں۔