کے الیکٹرک ٹیرف میں اضافے پر جماعت اسلامی کا احتجاج

October 13, 2017

جماعت اسلامی نے کراچی میں کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔

کراچی میں کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے تحت گلشن اقبال میں مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا کہ کے الیکٹرک کو وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ تحفظ دے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کے الیکٹرک کی نا انصافیوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

حافظ نعیم نے یہ بھی کہا کہ شہر میں ہر طرف گندگی کاراج ہے، میئرکراچی نے26 ارب کس جگہ لگا دیے؟