ارجنٹینا میں ہوٹلوں کے ویٹرز ریس لگانے سڑکوں پر نکل آئے

October 15, 2017

ارجنٹینا میں ہوٹلوں کے ویٹرز ریس لگانے سڑکوں پر نکل آئے ۔

دارالحکومت بیونس آئرس میں سیکڑوں خواتین اور مرد ویٹروں نے سالانہ ریس میں حصہ لیا ۔

شرکا کو گلاس اور بوتلوں کی ٹرے تھام کر بھاگے بغیر تیزی سے چلتے ہوئے سولہ سو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا ۔

اس منفرد مقابلے میں جیتنے والے کو ایک ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا ۔