امریکی پالیسی سے تیل کی قیمتیں متاثر نہیں ہوں گی، ایران

October 15, 2017

ایران کے وزیر تیل بیڑن نامدار زنگنہ کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے پر امریکی صدر کے سخت موقف سے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت پر واضح اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

اتوار کو عالمی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر تیل نے کہا ہے کہ اس وقت ایران اور چھ بڑی طاقتیں بھی عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں سے متاثر ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ جمعہ کو ایرانی جوہری ڈیل پر سخت پالیسی اپناتے ہوئے اس کی سالانہ توثیق نہیں کی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ ڈیل امریکی مفاد میں نہیں اور ایران بھی اس پر پوری طرح کاربند نہیں ہے۔ ٹرمپ نے یہ انتباہ بھی دیا ہے کہ وہ اس ڈیل کو منسوخ بھی کر سکتے ہیں۔