نوجوان کا بلندو بالا چٹان سے چھلانگ لگانے کا حیرت انگیز مظاہرہ

October 16, 2017

ایڈونچر کے شوقین نوجوان اپنا شوق پورا کرنے کی خاطر ہر خطرے سے ٹکرا جاتے ہیں اور اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کرتے ۔

اب ذرا کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے اس منچلے نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے کئی ہزار فٹ بلندی سے چھلانگ لگانے کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

اس جانباز نوجوان نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کسی آزاد پرندے کی طرح اڑتے ہوئے بلندو بالا چٹان سے چھلانگ لگائی اورکسی بھی نقصان کے بغیر زمین پر لینڈ کرتے ہوئے کامیابی سے اترگیا۔

اس جانباز نوجوان نے ہزاروں فٹ بلندی سے اڑان بھر کر ناصرف بادلوں کو چیرتے ہوئے زمین کی جانب اپنا سفر کامیابی سے مکمل کیا بلکہ بہادری کاایسا مظاہرہ پیش کیا کہ شائقین محظوظ ہوئے بنا نہ رہ پائے۔