فلم تھینک یو فار یورسروس کی نئی جھلکیاں جاری

October 17, 2017

جنگی مناظر سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ وار ڈرامہ فلم تھینک یو فار یور سروس کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

جیسن ہال کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک امریکی فوجی اہلکار اور خاتون اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگ سے واپس آنے کے بعد سخت تناؤ اور اذیت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں ہالے بینٹ،مائلز ٹیلر،ایمی شومر،کیٹ لین،ایرن ڈارک، اسکاٹ ہیز اور بریڈ بیئر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جین ایونز اور این روارک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 27اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔