غیر فعال وارڈز کی ری آرگنائزیشن کےحوالے سےاےاین پی کا اجلاس

October 18, 2017

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع حیدرآباد کے ہونے والے اجلاس کے فیصلے کے مطابق غیر فعال وارڈوں کی ری آرگنائزیشن کرانے کے سلسلے میں یوسی نمبر 80 امانی شاہ کالونی میں کونسل کا ایک اجلاس ضلعی صدر جاوید خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں نئی وارڈ کابینہ اور مجلس عاملہ کا انتخاب عمل میں آیا۔ اجلاس کے فیصلے کے مطابق مجیب الرحمان صدر، فلک ناز سینئر نائب صدر، مجیب خان جنرل سیکریٹری و دیگر عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر جاوید خان نے کہا کہ کوئی کتنا بھی کوشش کرے لیکن اے این پی کے نظریاتی ورکرز کو پارٹی سے جدا نہیں کرسکتا ۔