شیعہ مسنگ پرسن کمیٹی کا شاہ فیصل کالونی میں احتجاجی مظاہرہ

October 18, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ مسنگ پرسن کمیٹی کی جانب سے شاہ فیصل کالونی میں25 محرم الحرام کے مر کزی جلوس میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں علامہ عقیل موسیٰ،علامہ نثار قلندری،علامہ مرزا یوسف حسین،علامہ علی انور،علامہ مبشر،صغیر عابد،سہیل زیدی،قاسم علی سمیت مسنگ پرسن کی فیملیز نے بڑی تعداد میں شر کت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ عقیل موسیٰ کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسن کو غیر آئینی طر یقے سے گھروں سے اٹھایا گیا اور کئی سال گزرنے کے بعد بھی انھیں عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی اہل خانہ کو ان کی خیر یت کے بارے میں بتا یا گیا ہمارے مسنگ پرسن کا اگر کوئی جرم ہے تو اُن کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اگر بے قصور ہیں تو رہا کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ گمشدہ افراد کے ساتھ اس طرح کا رویہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے بے گناہ اسیروں کو رہا کیا جائے اس موقع پر علامہ نثار قلندری نے اعلان کیا کہ جمعہ 20اکتوبرکو دربار حسینی امام بارگاہ ملیر سے گرفتاریاں دی جائیں گی ۔