سانحہ کارسازکے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،حبیب جنیدی

October 18, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو سندھ آرگنائزنگ کمیٹی کے کنونیئر حبیب الدین جنیدی نے سانحہ کارساز کراچی کے شہداء کی قربانیوں کو محنت کش طبقے کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کی قر بانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں، وطنِ عزیز اور جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنے لہو سے قربانیوں کا جو باب رقم کیا ہے وہ تاریخ کا روشن ترین چہرہ ہے اور سیاسی جدوجہد کی تاریخ میں ایسی کوئی دوسری مثال پیش نہیں کی جاسکتی ۔