نیویارک میں بچھڑے نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

October 18, 2017

امریکی شہر نیویارک میں ایک بچھڑا بھاگتا ہوا ایک پارک میں پہنچ گیا جسے پکڑنے کے لیے پولیس بھی پہنچ گئی۔

نیویارک بروکلن کے پارک میں بچھڑے نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں لیکن کسی کے پکڑنے میں نہیں آیا۔

کچھ دیر کی محنت کے بعد پولیس نے بچھڑے کو پکڑ ہی لیا۔ تاہم یہ اس وقت تک سیاحوں کی توجہ کا مرکزبنا رہا۔