ہتھنی اپنے بچے کو گڑھے سے نکالتے ہوئے رونے لگی

October 18, 2017

بھارتی ریاست بہار میں ایک ہتھنی اپنے بچے کو بچانے کے لیے مسلسل 11 گھنٹوں تک مٹی کھودتی رہی۔ لیکن جب اپنی کوشش میں کامیاب نہ ہوسکی تو بالکل انسانوں کی طرح زور زور سے رونے لگی۔


رات کے وقت ایک ہتھنی اپنے چھوٹے سے بچے کے ساتھ چھاترا کے علاقے میں موجود جنگلات سے گزررہی تھی ، ہتھنی کا بچہ اندھیرا ہونے کے باعث راستے میں موجود گڑھے کو دیکھ نہ سکا اور پیر پھسلنے کی وجہ سےاس میں گرگیا۔

ہتھنی مٹی کھود کریہ مٹی اپنے بچے کے اوپر ڈال رہی تھی تاکہ گڑھا بھر جائے اوراس کا بچہ باہر آجائے، مسلسل ہتھنی گڑھا کھودتی رہی لیکن اس کا بچہ باہر نہ آیا یہ دیکھ کر ہتھنی وہیں بیٹھ کر رونے لگی۔

رونے کی آواز سن کر جب گاؤں والے وہاں آئے تو ان سے ہتھنی کی حالت دیکھی نہ گئی ۔ انہوں نے بچے کو گڑھے سے نکال دیا۔