وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عوام کو اب تک کوئی ریلیف نہیں دیا ،ضیاء عباس

October 19, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے وفاقی اداروں کو تباہ کردیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں جلدبے روزگاری کا خدشہ ہے، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے، پاکستان اسٹیل، پی ایس او سمیت کئی ادارے ذاتی مفادات کے لئے برباد کردئیے گئے ہیں ۔