زرمبادلہ ذخائر میں 37 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

October 19, 2017

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 37 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کو ایک ہفتے کے دوران 37کروڑ امریکی ڈالرز موصول ہوئےہیںجس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 13 ارب 78 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 14 ارب 15 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ۔

کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 89 کروڑ ڈالر کے ذخائر پہلے سے موجود ہیں، اس اضافے کے بعد ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب5 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔