حکومت ٹیکس چوروں کو بچا رہی ہے، عمران خان

October 19, 2017

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ٹیکس چوروں اورمنی لانڈرنگ کرنے والوں کو بچا رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ سے معاشی بحران پیدا ہورہا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ریونیو میں کمی کو ہرسال عام شہریوں پرٹیکس بڑھا کر پورا کیا جاتا ہے، حکومت نے 400 اشیاء پردرآمدی ڈیوٹی بڑھا دی ہے۔