ویتنامی خاتون پر چوہے کے حملے کی دلچسپ وڈیو

October 19, 2017

ویتنامی خاتون پر چوہے کے حملے کی دلچسپ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تھائی سے نامی بیس سالہ ویتنامی خاتون صفائی کے دوران ایک بل میں موجود غیر معمولی جسامت کے موٹے چوہے کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئی۔

خاتون کے دوست کی جانب سے بنائی گئی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوہے نے خاتون پر حملہ کردیا اور خاتون کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔

خاتون خود کو بچانے کیلئے آگے آگے دوڑنے لگی اور مڑ مڑ کر چوہے پر وار کرنے کی کوشش کرتی رہی جبکہ چوہے نے بھی خاتون کا پیچھا جاری رکھا۔